دبئ هنی مون پر گیا
دبئی سٹی )مانیٹرنگ ڈیسک(بزرگوں کی خدمت کا جذبہ یقینا لائق تحسین ہے لیکن ان کی ہر بات آنکھیں بند کرکے مان لینا کبھی کبھار بہت مہنگا پڑسکتا ہے۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک معاملہ ایک 26 سالہ فلسطینی نوجوان کے ساتھ پیش آیا جو اپنی ایک خالہ کے کہنے پر دوسری خالہ کے لئے دوائی لے کر دبئی پہنچا لیکن ائیرپورٹ پر ہی اسے دھرلیاگیا کیونکہ دراصل یہ دوائی نہیں بلکہ نشہ آور گولیاں تھیں۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان ہنی مون کے لئے گیا تھا اور شام میں مقیم اس کی خالہ نے درخواست کی تھی کہ یہ واپس جاتا ہوا اپنی بیمار خالہ کے لئے کچھ ادویات لیتا جائے۔ بیچارے نوجوان نے شام والی خالہ کا دیا ہوا پیکٹ بغیر سوچے سمجھے اپنے سامان میں رکھ لیا لیکن دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تو سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گھیر لیا۔ اسے بتایا گیا کہ اس کے سامان میں سے ”پریگا بالن“ نامی ممنوعہ نشہ آور دوا کی 240 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ یہ سنتے ہی نوبیاہتا نوجوان کے پاﺅں تلے سے زمین نکل گئی اور اس نے فوریطور پر اپنی ابوظہبی والی خالہ کو فون کر کے بتایا کہ اس کے لئے لائی گئی ادویات نشہ آور گولیاں ثابت ہوئی ہیں لہٰذا وہ فوراً ائیرپورٹپہنچے۔ائیرپورٹ پر گھبرا کر چلتی خاتون، پولیس نے تلاشی لی تو جوتوں میں سے ایسی چیز برآمد کہ سب چکراگئے، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ یہ چیز جوتوں میں بھی اس طرح چھپائی جاسکتی ہےبیمار خالہ نے بھی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ائیرپورٹ پہنچ گئی جہاں اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ یہ گولیاں اپنے علاج کے لئے استعمال کررہی ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی اہلکار ان باتوں پر یقین کرنے کو تیار نہ تھے لہٰذا نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ خالہ اور بھانجے کی تمام تر وضاحتوں کے باوجود کیس عدالت پہنچ گیا جہاں متعلقہ فریقین کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ مقدمے کی سماعت جاری ہے اور فیصلہ عنقریب متوقع ہے۔
Add a comment