پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

By On 30/06/2018 at 13:22 0

نگراں حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی تیاری کرلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافےکاامکان ہے۔نگراں حکومت پٹرول بم گرانے کے لئےتیار ہے۔ پٹرول پانچ روپے اور ڈیزلچھ روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج شام ہوگا۔چیف جسٹس نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں10روزمیں کم کرنےکافارمولا طلب کرلیاواضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اوراضافی ٹیکس کےمعاملےپرچیف جسٹس نے10روزمیں قیمتیں کم کرنے کا فارمولہ طلب کیاتھا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اوراضافی ٹیکس کےمعاملےپرسماعت کےموقع پرچیف جسٹس کاکہناتھاکہ دس دن میں پیٹرول سستا کرنے کا فارمولا بتائیں۔عدالت نےاوگرا،پی ایس اواوردیگرحکام کی بریفنگ پراظہارعدماطمینان کیا تھااورعدالت نے قیمتوں اورٹیکسزکےطریقہ کارکاازسرنو جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔
No ratings yet - be the first to rate this.

Add a comment

Anti-spam